لیسکو کے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 19.75 ملین روپے کی وصولی کرلی گئی ہے،ترجمان لیسکو

165
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کر رہے ہیں،مہم کے پانچویں روز576 ڈیفالٹرز سے19.75ملین روپے کی وصولی کرلی گئی ہے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر اقبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے 60 ڈیڈڈیفالٹرز سے 2.12ملین اورایسٹرن سرکل میں 80 ڈیڈڈیفالٹرز سے 3.25 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 99 ڈیفالٹرزسے4.20ملین اور ساتھ سرکل میں 46ڈیفالٹرز سے1.57ملین کی ریکوری کی۔

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 49ڈیفالٹرزسے 1.21ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 67ڈیفالٹرز سے1.64ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 115ڈیفالٹرز سے1.35ملین جبکہ قصور سرکل میں 60ڈیفالٹرزسے4.41ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔