لیسکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

112
LESCO

لاہور۔24اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بدھ کوہوا جس میں تمام فنکشنل ہیڈز نے شرکت کی۔ترجمان لیسکو کے مطابق اجلاس میں انجینئر شاہد حیدر کے علاوہ چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، ڈی جی ایڈمن ضمیر حسین کولاچی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ہما چیمہ، ڈی جی امپلی منٹیشن طارق عثمان، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، چیف انجینئرٹی اینڈجی ظفر اقبال، چیف انجینئر پی ایم یو طاہر میو اور چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا جبکہ کسٹمرسروسز اور ریونیو سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو نے ملازمین کی سیفٹی اور ویلفیئر سے متعلق کیے جانےوالے اقداما ت کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ صارفین کو درپیش مشکلات کےفوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں، خاص طور پر اے ایم آئی میٹرز اور دیگر سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ گرمی میں اضافے سے قبل ہی مینٹینس کاکام مکمل کرلیا جائے تاکہ شدید گرم موسم میں شٹ ڈاؤن کم سے کم کیا جائے۔