لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف نیب میں کوئی کیس نہیں ہے ، نیب کی وضاحت

272
نیب کو اس کا کھویا مقام دلانا اولین ترجیح ہے، ماضی میں نیب کو سیاسی مقاصد کیلیےاستعمال کرنے کی کوشش کی گئی،لیفٹنیٹ جنرل (ر) نذیر احمد

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے واضح کیا ہے کہ دو سینئر آرمی افسران لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف نیب میں کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ہی پہلے تھا، اس لئے پلی بارگین کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نیب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ دو سینئر آرمی افسران لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف سوشل میڈیا پر مالی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے مذموم مہم چلائی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف نیب میں میں کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ہی پہلے تھا۔