لیور پول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیوگو جوٹا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

42
لیور پول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیوگو جوٹا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

میڈرڈ۔3جولائی (اے پی پی):لیور پول اور پرتگال کے فارورڈ ڈیوگو جوٹاٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک ہو گئے۔

جمعرات کو شمال مغربی سپین میں پولیس نے کہا کہ ایک گاڑی آدھی رات کے وقت موٹر وے پر الٹ گئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔28 پولیس نے سالہ جوٹا اور اس کے بھائی آندرے کی موت کی تصدیق کی۔ سول گارڈ نے بتایا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی الٹ گئی۔

پرتگالی فٹ بال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینکا نے سوشل میڈیا پر لکھا بہت بڑا نقصان ہو گیا۔، جوٹا ایک غیر معمولی شخص تھا جس کا ان کے تمام ساتھی اور مخالفین احترام کرتے ہیں