- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 07 فروری (اے پی پی):لیہ کی تحصیل چوک اعظم میں سرکاری جنگل میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ ،محکمہ جنگلات کے ملازمین اور اہل علاقہ نے مشترکہ طور پر کوشش کرکے آگ پر قابو پا لیا۔محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر عبدالعزیز کے مطابق آگ چوک اعظم کے چک نمبر 395 ٹی ڈی اے میں سرکاری جنگل میں لگی تھی۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات تا حال سامنے نہ آ سکیں ہیں۔بلاک آفیسر نے بتایا کہ آگ نے جنگل میں کچھ درختوں کو نقصان پہنچایا ہے،آگ جلد بجھانے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، عبدالعزیز کے مطابق نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور آتشزدگی کی وجوہات کی تلاش بھی جاری ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557028
- Advertisement -