27.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیہ کے علاقے میں گھی سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ، ٹریفک...

لیہ کے علاقے میں گھی سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ، ٹریفک جام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس زرائع

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 06 مئی (اے پی پی):لیہ کی تحصیل فتح پور کے نواحی چک نمبر 228 کے قریب گھی سے بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا، ٹریفک جام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس زرائع کے مطابق فتح پور میں اہم شاہراہ پر گھی سے بھرا ہوا ایک ٹرک بے قابو ہو کر اُلٹ گیا۔

حادثہ شہر کے داخلی راستے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرک، جو مختلف کمپنیوں کا خوردنی گھی لے کر جا رہا تھا ۔حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں موجود گھی کے ڈبے اور گتے سڑک پر بکھر گئے اور گھی بہنے سے سڑک پر شدید پھسلن پیدا ہو گئی،

- Advertisement -

جس کے باعث کئی موٹر سائیکل سواروں کو موٹرسائیکل کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آئیں، تاہم کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593454

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں