ماحولیاتی تبدیلیاں 21 ویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہیں ، شیری رحمان

122

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ماحولیاتی تبد یلیوں کو 21 ویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی صف میں شامل ہے،ہم نے اپنے دریائوں کو نہ بچایا تو 2025 تک ہمارا ملک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔

وہ بدھ کو یہاں ماحولیاتی تبدیلیوں پر ڈاکیومنٹری اجراء کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔ وفاقی وزیر شیری رحمان نے ماحولیاتی تبد یلیوں کے حوالے سے ڈاکیومنٹری جاری کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں ایک ایسا عالمی بحران ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ہمارا ملک اس عالمی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک طرف ہمارے گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے دوسری طرف ہمارے دریا خشک ہو رہے، ہمیں آج ہی سے احتیاطی تدابیر اپنا نا ہوں گی۔ اگر ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم نہیں کیا تویہ بحران ہمارے ملک اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے ایک خطرہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئیے سب مل کر اس سرزمین کے قدرتی ماحول کی حفاظت کریں