29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںماحولیاتی تحفظ،لاہور قلندرز نے میچ کے دوران خصوصی تیار کردہ پٹیاں پہنیں

ماحولیاتی تحفظ،لاہور قلندرز نے میچ کے دوران خصوصی تیار کردہ پٹیاں پہنیں

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک موثر اقدام کے طور پر لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران خصوصی طور پر تیار کردہ پٹیاں پہنیں جس کا مقصد صاف اور سرسبز مستقبل کے لیے شعور اجاگر کرنا تھا۔یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ کے محکمہ پنجاب کے تعاون سے انجام دیا گیا جس میں ایک خصوصی حلف برداری کی تقریب بھی شامل تھی۔

اس تقریب کی قیادت سنیئر صوبائی وزیرِ مریم اورنگزیب نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اجتماعی ماحولیاتی ذمہ داری کی فوری ضرورت پر زور دیا، ان کی موجودگی حکومت کی ماحولیاتی تحفظ، فضائی معیار کی بہتری، آلودگی کے کنٹرول اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف بیداری کی مہم میں فعال شمولیت کی علامت تھی،ہر کھلاڑی نے ایک پٹی پہنی جس پر بیداری اور تحفظ کے پیغامات درج تھے،یہ علامتی اقدام لاہور قلندرز کے اس گہرے عقیدے کا مظہر تھا کہ "آج سرسبز، کل اور زیادہ سرسبز” محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -

لاہور قلندرز کے سی ای او رعنا عاطف نے کہا کہ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے پلیٹ فارم کو مثبت تبدیلی کے لیے استعمال کریں،ہم سمجھتے ہیں کہ صاف شہر ہی روشن مستقبل کی بنیاد ہیں اور اس علامتی عمل کے ذریعے ہم سب کو ماحول کے تحفظ کے لیے متحرک کرنا چاہتے ہیں۔ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی بھرپور حمایت سے یہ مہم اس بات کی عملی مثال بنی کہ کرکٹ جیسے مقبول کھیل کو سماجی بھلائی کے لیے ایک موثر قوت کے طور پر کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

قلندرز کا پیغام واضح اور فوری تھا کہ اب وقت ہے موسمیاتی تبدیلی کو کلین بولڈ کیا جائے اور پولوشن کو سکس مارا جائے۔میچ سے قبل شائقین نے اسٹیڈیم میں اکٹھے ہو کر ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک اجتماعی حلف اٹھایا اور پاکستان کو صاف، صحت مند اور پائیدار بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590739

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں