مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 52 ویں برسی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی‘ ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان میں تقریب کا انعقاد

58
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ہم سے بچھڑے 54 سال بیت گئے

لاہور۔9 جولائی(اے پی پی ) مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 52 ویں برسی منگل کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پرمحترمہ فاطمہ جناح کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے محافل قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان لاہور میں منعقدہ محفل قرآن خوانی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ نے تحریک پاکستان میں حصہ لینے کےلئے برصغیر کی مسلمان خواتین کو بیدار اور متحرک کیا، قائداعظمؒ کی عظیم بہن نے اپنا سب کچھ اپنے بھائی اورپاکستان پر قربان کردیااوران کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی نصیب ہوئی۔