مارشل گرانولرز اور ہوراشیوزیبالوس شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

66
ATP Estuary Open Tennis
ATP Estuary Open Tennis

بیجنگ۔9اکتوبر (اے پی پی): ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں الیگزینڈر ایرلر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لوکاس میڈلر پر مشتمل آسٹرین جوڑی کو شکست دی ۔

پیر چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیگزینڈر ایرلر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لوکاس میڈلر پر مشتمل آسٹرین جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7(3-7) سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔