مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس کا اے ایس بی کلاسک ٹینس مینز ڈبلز سنگلز مقابلوں میں فاتحانہ آغاز

69
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

آکلینڈ۔9جنوری (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولر زاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولر زاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں میزبان حریف کھلاڑی مارکس ڈینیئل اور ان کے جاپانی جوڑی دار بین میکلاچلن کو شکست دی ۔

رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولر زاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف کھلاڑی مارکس ڈینیئل اور ان کے جاپانی جوڑی دار بین میکلاچلن کو 3-6، 6-2 اور 7-10 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔