مارنس لبوشین کی ویسٹ انڈیز کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیریئر کی دسویں سنچری

165
آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 419 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی

ایڈیلیڈ۔9دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے بازمارنس لبوشین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دسویں سنچری جڑ دی۔ 28 سالہ مارنس لبوشین نے دسویں سنچری کے ساتھ ساتھ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔

جمعہ کو ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مارنس لبوشین نے پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میچ کی بھی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈین بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے پہلے عثمان خواجہ کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ پر 95رنز کی شراکت داری قائم کی ،

اس کے بعد مڈل آرڈر ٹریوس ہیڈ کے ساتھ ملکر نہ صرف چوتھی وکٹ پر 131 قیمتی رنز جوڑے بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دسویں سنچری بھی سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔

مارنس لبوشین نے305گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے14 خوبصورت چوکوں کی مدد سے انفرادی 163رنز بنائے۔ مارنس لبوشین کو 163کے انفرادی سکور پر ڈیون تھامس نےجوشوا ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔