- Advertisement -
آکلینڈ۔16 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 54 گیندوں پر 105 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 9 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں دوسری سنچری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89830
- Advertisement -