مارچ 2021 کے دوران چاول کی قومی برآمدات 13.21 فیصد اضافہ سے 222.509 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں

71
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):مارچ 2021 کے دوران چاول کی قومی برآمدات 13.21 فیصد اضافہ سے 222.509 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021 میں 3 لاکھ 85 ہزار 978 میٹرک ٹن چاولوں کی برآمدات سے زرمبادلہ کا حصول 222.509 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2020 میں 3 لاکھ75 ہزار 482 میٹرک ٹن چاولوں کی برآمدات سے 196.537 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح مارچ 2020 کے مقابلہ میں مارچ 2021 کے دوران بالحاظ مالیت چاول کی ملکی برآمدات میں 25.972 ملین دالر یعنی 13.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بالحاظ وزن بھی چاولوں کی برآمدات میں 10 ہزار 496 میٹرک ٹن کا اضافہ ہواہے