مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب

151
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، حکومت ہر سطح پر مہنگائی کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وہ بدھ کو یہاں اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد سمیت راولپنڈی اسلام آباد کی مقامی قیادت، وفاقی دارالحکومت کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ نئی مارکیٹ کمیٹی سے امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے گی۔ اس وقت ملک میں بعض مافیا نے مصنوعی طور پر مہنگائی کی ہوئی ہے، مارکیٹ کمیٹی مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے صدر طارق فضل چوہدری نے بھی خطاب کیا۔