مارکیٹ کمیٹی فیصل آبادنے برائلر گوشت کی قیمت 503روپے فی کلو مقرر کر دی

354
مارکیٹ کمیٹی فیصل آبادنے برائلر گوشت کی قیمت 503روپے فی کلو مقرر کر دی

فیصل آباد۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد میں جمعہ کے روز گردن،پوٹا،کلیجی سمیت برائلر گوشت503روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بڑھ کر309روپے درجن ہو گئی۔

اس سلسلہ میں جمعہ کے روز چیئر مین مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغی زندہ فی کلو گرام تھوک کا ریٹ322روپے اور زندہ پر چون ریٹ 335روپے مقرر کیا گیا جبکہ برائلر مرغی کے گوشت بمعہ گردن،کلیجی، پوٹا کی قیمت503روپے فی کلو مقرر کی گئی لیکن برائلر گوشت فروخت کرنے والے دکانداران کی جانب سے صافی گوشت کے نام پر برائلر مرغی کا گوشت510 سے 530روپے فی کلو گرام بھی فروخت کیا جاتا رہا۔

مزید برآں مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے انڈہ فارمی تھوک پیٹی کے نرخ 9150روپے جبکہ فی درجن فارمی انڈے کے ریٹ309روپے مقرر کئے گئے لیکن دکانوں پر انڈہ320 روپے درجن تک بھی فروخت کیا جا تا رہا۔مارکیٹ کمیٹی نے بڑا گوشت650 سے 700 جبکہ چھوٹا گوشت 1300سے 1400 روپے فی کلو گرام مقرر کر دیا۔چیئر مین مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں میں آلو اول 86 سے88 روپے،پیاز درجہ اول 90 سے 93روپے،ٹماٹر درجہ اول 100 سے105روپے،ادرک انڈونیشیا 900سے 910روپے ، ادرک تھائی لینڈ 1110 سے 1120روپے

لہسن دیسی سرخ 410سے420 روپے کلو جبکہ لہسن چائینہ 450سے 460روپے،لیموں چائینہ60 سے 65 روپے،پھول گوبھی110 سے 120 روپے، ٹینڈے130 روپے کلو،گھیا توری 125 سے130 روپے کلو،کریلا 100روپے،مٹر390 سے 400روپے،شملہ مرچ 280سے 290 روپے، گاجر70 سے 75روپے کلواوراروی 140 سے 145 روپے فی کلو گرام کے ریٹ مقرر کیے۔علاوہ ازیں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول180 سے 190، سیب گاچا اول 180 سے 185،کیلا120روپے درجن، میٹھا فی درجن 96 کے برعکس 102اور چکوترہ 100کی بجائے 110روپے فی درجن جبکہ اناربدانہ 440 کے برعکس 450 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا