ٹوکیو ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) کروشیا کے مارین کلک اور فرانس کے لیوکاس پائولی ریکوٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف رائونڈ 32 میچ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ پیر کو جاپان میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں کروشیا کے مارین کلک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان سوگیتا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں فرانس کے لیوکاس پائولی نے حریف پائولش کھلاڑی ہوبرٹ ہرکاز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے مات دیکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ جاپان کے جو سوڈا نے بھی رائونڈ 32 مرحلہ عبور کر لیا، انہوں نے میچ میں سخت مقابلے کے بعد جرمن حریف کھلاڑی سٹروف کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔