ماضی میں حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر اسلام آباد جیسے خوبصورت شہر کو تباہ کیا ، علی نواز اعوان

65
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کا راول ڈیم سے پانی کی سپلائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کا راول ڈیم سے پانی کی سپلائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر اسلام آباد جیسے خوبصورت شہر کو تباہ کر دیا ، اسلام آباد میں تاریخی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہترا ڑ روڈ پر ملال پل کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز بھی موجود تھے ۔عوام نے سنگ بنیاد کی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور وزیراعظم عمران خان اور راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہاکہ اسلام آباد میں تاریخی کام ہو رہے ہیں جسکی وجہ ہم تینوں رکن قومی اسمبلی کا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،ہم عوام کو جوابدہ ہیں،ہم ہر فورم پر عوامی مسائل کے حل کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں،تعلیم،صحت،ترقیاتی امور،ملازمت کوٹہ،سوئی گیس،بجلی الغرض ہر شعبہ میں لگاتار اصلاحات لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد کو رول ماڈل بنا رہے ہیں ،ماضی میں حکمرانوں نے زاتی مفادات کی خاطر اسلام آباد جیسے خوبصورت شہر تباہ کر دیا اور اداروں کو کھوکھلا کر دیا،آپ سب کے سامنے 2 سال سے کم عرصہ میں ہم نے بہت بڑے عوامی مسائل حل کر لئے ،آج ملال پل کے سنگ بنیاد پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔