
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو جہاز نواز شریف اور اس کے خاندان کو عید منانے کے لئے لندن لے جاتے تھے، آج ان پر پاکستانی مزدور سوار ہو کر ملائیشیا سے وطن واپس آ رہے ہیں۔ جمعرات کو ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ ماضی میں جو جہاز نواز شریف اور ان کے خاندان کو عید منانے کے لئے لندن لے جاتے تھے آج ان پر مزدور سوار ہو کے ملائیشیا سے پاکستان آ رہے ہیں۔