مالی سال 2017-18ءکے پہلے دو ماہ میں سب سے زیادہ برآمدات امریکا کو کی گئیں، پی بی ایس

78
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے دو ماہ ”جولائی اور اگست“ کے دوران سب سے زیادہ برآمدات امریکا کو کی گئیں اور امریکا کو مجموعی قومی برآمدات کا 16.57 فیصد حصہ برآمد کیا گیا جبکہ برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات کا شیئر 8.09 فیصد اور افغانستان کو کی جانے والی برآمدات کا حصہ 6.85 فیصد رہا ہے۔