مالی سال 2022-23 کے دوران وفاقی حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کو 42.9 ارب روپے جاری کیے ،تعلیم پر جی ڈی پی کا 1.7فیصد خرچ کیا گیا ، اقتصادی سروے

106
رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبہ میں اخراجات سب سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد رہے، اقتصادی سروے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):مالی سال 2022-23 کے دوران وفاقی حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 42.9 ارب روپے جاری کیے گئے ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مجموعی طور پر جی ڈی پی کا 1.7فیصد خرچ کیا گیا ۔

جمعرات کو مالی سال 2022-23 کے جاری اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ لیبر فورس سروے(LFS) 2020-21 کے مطابق شرح خواندگی 62.8 فیصد رہی جو 2018-19 میں 62.4 فیصد تھی۔ خواتین کی شرح خواندگی 51.9 فیصد کے مقابلے میں مَردوں کی شرح خواندگی 73.4 فیصد رہی ہے۔

شہری اور دیہی دونوں میں شرح خواندگی میں بہتری آئی ہے۔ دیہی علاقوں میں یہ 53.7فیصد سے بڑھ کر 54 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں یہ 76.1 فیصد سے بڑھ کر 77.3 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز گول چار کا حصول ممکن ہوا ۔