مالی چیلنجز پر قابو پا کر عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی جائے، بیرسٹر عقیل ملک

104
حکومت کی بنیادی توجہ اقتصادی بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر ہے، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت تمام قومی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطالبات کے جواب میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور اتحادیووں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبات کا تحریری جواب مقررہ وقت کے اندر فراہم کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کو ملک کی ترقی کے لئے مل جل کر اور ہم آہنگی سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کی ترقی کے لئے لگن اور توجہ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

معاشی اشاریے مثبت ہیں اور قوم مالی چیلنجز سے نکل چکی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو ٹھوس فوائد فراہم کیے جائیں۔