مانسہرہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد

95

ایبٹ آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر امن و امان کے قیام کے لیے ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب نے دیگر پولیس نفری اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران متعدد مقامات سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔