مانسہرہ ۔ 03 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو 2 کلو 60 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
تھانہ خاکی کی پولیس نےعزیز گل ولد نصیب اور یاسر شہزاد کو مجموعی طور پر 2 کلو 60 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔