مانسہرہ ۔ 21 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود کی زیر نگرانی مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں ریسکیو 1122 کی سروس کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود اور رکن صوبائی اسمبلی اکرام غازی تحصیل اوگی کی انتظامیہ اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ مانسہرہ کی طرح اب اوگی کے عوام بھی کسی بھی حادثات یا ایمرجنسی کی صورت میں رسکیو1122 کے ٹال فری نمبر 1122 یا 0997920126 پر کال کر کے ریسکیو سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔