- Advertisement -
مانسہرہ ۔ 04 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ کے تھانہ بفہ کی پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو 350 گرام چرس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر تھانہ بفہ کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران بانڈہ پیراں کے رہائشی 2 منشیات فروشوں گلفام خان ولد گجر خان اور عبدالرشید ولد اللہ داد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 کلو 350 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386178
- Advertisement -