مانسہرہ، منشیات ڈیلر گرفتار، 3 کلو 137 گرام چرس برآمد

120
6 arrested
6 arrested

مانسہرہ ۔ 15 جنوری (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر کو 3 کلو 137 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات ڈیلروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

بٹل پولیس نے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر نظیر عرف پہلوان ولد ولی داد ساکنہ بالی منگ کو گرفتار کر کے 3 کلو137 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔