23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ، ڈائریکٹر پروبیشن کے پی کے معلم جان کاڈسٹرکٹ جیل کادورہ،قیدیوں سے...

مانسہرہ، ڈائریکٹر پروبیشن کے پی کے معلم جان کاڈسٹرکٹ جیل کادورہ،قیدیوں سے ملاقات کی

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 24 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر پروبیشن خیبر پختونخوا معلم جان نےاسسٹنٹ کوآرڈینیٹر سکل پروگرام فار پروبيشن حراشاہ اور ڈسٹرکٹ پروبيشن آفیسر ملک احسن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کادورہ کیا۔دورہ کے دوران جیل میں موجود قیدیوں سے ملاقات بھی کی اور اُن کے مسائل دریافت کئے اوران کے حل کے لئے یقین دہانی کرائی۔ دورے میں جیل میں موجود قیدیوں کی پیرول کے ذریعے رہائی کے بارے میں بحث کی گئی۔ مہمانوں کی جانب سے قیدیوں کے لئے کئے گئے تمام انتظامات کو سراہا اور قیدیوں کی اصلاح کے لئے جیل میں عملی اقدامات کی تعریف کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=550810

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں