23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ،پھلڑہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اُٹھی

مانسہرہ،پھلڑہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اُٹھی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی۔ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق پھلڑہ کے محلہ پٹیاں میں اکبر نامی شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز بھیرکنڈ سٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ گئے

جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا،ریسکیو حکام کی جانب سے بر وقت اور موثر کارروائی پر علاقہ مکینوں نے ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا جنکے بروقت اقدام کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585359

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں