مانسہرہ۔ ٹی ایم اےسینیٹیشن سٹاف نے بارش کے دوران بند نالے کھول د یئے

100

مانسہرہ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):ٹی ایم اےسینیٹیشن سٹاف نے بارش کے دوران بند نالے کھول د یئے ۔

ٹی ایم اے ترجمان کے مطابق تحصیل چیئرمین شیخ محمد شفیع نےعوامی شکایت کا نوٹس لیتےہو ئے سنیٹری انسپیکٹر محمد اقبال کو بمعہ سینیٹیشن سٹاف ہدایت کی کہ محلہ خٹک آباد اور جلال آباد چوک میں بارش کے پانی اور کچرے سے نالے بند ہونے کی وجہ سے اہلیانِ علاقہ کو دشواری کا سامنا ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہو ئے سینییٹری انسپیکٹر نے نالے اور مین ہولز کو صاف کر کے پانی کی نکاسی کر کے کچرے کو ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کردیا ہے اور اردگرد کے گلی محلوں میں صفا ئی کا کام تیزی سے جاری ہے۔