مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود کو 7 فیصد تک کم کیا جائے،مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے ، عاطف اکرام شیخ

64

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو 7 فیصد تک کم کیا جائے، سٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش موجود ہے کیونکہ افراط زر میں کافی حد تک کمی واقع ہو چکی ہے جو اس وقت کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

صدر فیڈریشن عاطف اکرام نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ 16 جون کو ہونے والے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جائے کیونکہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہو گا اور بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے جس سے صنعتوں کی پیداوار میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

اور بیروزگاری کی شرح میں کمی سے غربت میں بھی براہ راست کمی ہو گی۔