ماڈرن ایج سکول اینڈ کالج میں آئی سی اے ٹی ایس ریاضی کے مقابلہ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے ایوارڈ تقریب

78
Modern Age Public School and College Abbottabad
Modern Age Public School and College Abbottabad

ایبٹ آباد۔ 5 دسمبر (اے پی پی):ماڈرن ایج سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد نے آئی سی اے ٹی ایس ریاضی2024ءکے مقابلہ میں تعلیمی ادارہ کے طلباءکی جانب سے بہترین پرفارمنس پر انہیں ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

سکول و کالج کی نائب پرنسپل نوشابہ منور نے مستحق فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طلباءکی بہترین پرفارمنس پر انتہائی خوش ہیں، طلبہ نے تعلیم کے شعبہ میں نہ صرف اپنا نام بلکہ ادارہ کا نام بھی نمایاں کیا ہے۔

اس موقع پر قومی ٹاپرز مطشمہ علی گریڈ 7 اور آئرہ ابراہیم گریڈ 7 نے سمارٹ واچ سمیت شاندار کارنامہ ایوارڈ، امتیازی سرٹیفکیٹ اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

صوبائی ٹاپر اسماءرحمان 9 آر ایئر پوڈ، امتیازی سرٹیفکیٹ اور چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ سکول ٹاپرز حریم احمد سیونتھ اے، ازکا خان سیونتھ جی، ہمنا عمران سیونتھ آر، آمنہ افضل نائنتھ اے، عروش رحمٰن نائنتھ اے اور اریشہ جہانگیر نائنتھ جی نے ڈرا اسٹرینگ بیگ، امتیازی سرٹیفکیٹ اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

بہترین اداکار سیدہ مہر فاطمہ سیونتھ جی، سویرا بتول مسعود سیونتھ آر، ماہنور سیونتھ آر، نورالبصر ارشاد سیونتھ آر، ہما بنارس نائنتھ آر اور اور فریال علی نائنتھ اے نے آئی سی اے ٹی ایس گولڈ بیج حاصل کیا۔ آخر میں امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلباءکو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔