34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںماں کی ہستی بے لوث محبت، صبر اور قربانی کی علامت ہے،...

ماں کی ہستی بے لوث محبت، صبر اور قربانی کی علامت ہے، گورنر خیبرپختونخوا

- Advertisement -

پشاور۔ 11 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ماں کی عظمت، قربانی اور محبت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں کی ہستی بے لوث محبت، صبر اور قربانی کی علامت ہے۔ اتوار کو مائوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماں ایک ایسی ہستی ہے جو بے لوث محبت، صبر اور قربانی کی علامت ہے، اس کی دعائیں اور تربیت ہی ایک صالح اور پرامن معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماں کے عالمی دن کے موقع پر ہم خیبرپختونخوا کی ان ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لخت جگر اس ملک اور صوبہ میں قیام امن کےلیے قربان کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ان ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جن کے بیٹوں نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں جذبہ شہادت سے سرشار ہوکر بنیان مرصوص کی عملی تفسیر بنتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھا اور اقوام عالم میں پاکستانی عوام کے سر فخر سے بلند کئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کےلیے اقدامات کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، ماں کی خدمت اور احترام صرف ایک دن کا تقاضا نہیں بلکہ یہ ہر دن کا فریضہ ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ماؤں کی دعاؤں اور نصیحتوں کو زندگی کا سرمایہ سمجھیں اور ان کی عزت و خدمت کو اپنا اولین فرض بنائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595724

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں