ماہر تعلیم رانا فقیر الدین گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول تربیلا ٹاؤن شپ کا پرنسپل تعینات

96

ہری پور۔ 23 دسمبر (اے پی پی):ماہر تعلیم رانا فقیر الدین کو گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول تربیلا ٹاؤن شپ کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا۔ قبل ازیں رانا فقیرالدین بطور مدرس سے ایڈمنسٹریٹر تک ضلع ہری پور کے تمام تعلیمی اداروں میں اپنی مثال آپ رہے ہیں۔ جس ادارے میں بھی بطور سربراہ تعینات ہوئے تو اس ادارہ کو صف اول کا ادارہ بنا کر دم لیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول الولی ایک دیہی و پسماندہ علاقہ کا سکول ہے مگر موصوف کی انتھک محنت اور مثالی ٹیم نے اسے نہ صرف ضلع بلکہ صوبہ کا بہترین ادارہ بنایا

اب انہیں ٹی ٹی شپ کی سربراہی سونپی گئی ہے تو ضلع بھر کے تعلیمی و عوامی سماجی حلقے خوشی سے سرشار ہیں اور انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ یہ بہترین، مخلص و ملنسار منتظم اور ہر دلعزیز ماہر تعلیم ہیں، وہ محنتی ٹیم کی شراکت سے موجودہ مثالی تعلیمی ادارے کی عزتوں اور معیار کو مزید بلندیوں سے ہمکنار کریں گے۔ مقامی افراد ایسے قومی ہیروز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔