37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںماہرین زراعت کا کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی...

ماہرین زراعت کا کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کا مشورہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ماہرین نے کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب گاجر کی موٹائی 3سے4 سینٹی میٹر تک ہو جائے تو اسے برداشت کرنے میں تاخیر نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ بروقت گاجر کی برداشت سے اس میں مٹھاس زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن اگر برداشت کے وقت تک اسے پانی دیاجاتارہے تو اس کی مٹھاس میں مسلسل کمی واقع ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زمین کے وتر حالت میں ہونے سے گاجروں کی برداشت میں بھی مشکل کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایاکہ گاجر کا بیج تیارکرنے کیلئے گاجر کے ڈک کی منتقلی ایک دو روز میں مکمل کی جاسکتی ہے نیز ایک ایکڑ گاجر کی فصل سے تین ایکڑ بیج کی فصل کے ڈک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گاجر کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=536204

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں