فیصل آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ 40یوم والی مولی کی کاشت پرتوجہ دیں کیونکہ اس کی فصل نہ صرف 40روزمیں تیار اور خستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کم کڑواہٹ کی بھی حامل ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ اگیتی کاشت ہونے والی مولی کی فصل پر کوڑ، جھلساؤ، مرجھاؤ، امریکن سنڈی، ملی بگ، آرے والی مکھی، اورسست تیلے کے حملہ کا بھی خدشہ ہوتاہے لہٰذا اگر کاشتکار مولی کی فصل پر کسی قسم کا حملہ دیکھیں تو فور ی طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔