متاثرہ علاقوں سے شہریوں اور ان کے مال مویشیوں کو بروقت ریسکیو کیا گیا، عرفان علی کاٹھیا

128
PDMA Punjab
PDMA Punjab

لاہور۔6اگست (اے پی پی):میانوالی کی تحصیلوں عیسی خیل اور میانوالی کے برساتی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطا بق برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث ملحقہ نشیبی علاقے بھی سیلابی پانی کی زد میں آئے، تحصیل عیسی خیل کے متاثرہ موضع جات میں تانی خیل، دراز والا، سمند والا، جنتی والا اور تارک شرقی شامل ہیں جبکہ تحصیل میانوالی کے متاثرہ موضع جات میں خان محمد والا، شیخن ولی، قریشیاں، ٹیری خیل اور روکھڑی کچہ شامل ہیں۔

تحصیل میانوالی میں 14 اور عیسی خیل میں 05 ریلیف کیمپس میں متاثرہ افراد کو سہولیات فراہم کی گئیں، تحصیل عیسی خیل میں 1100 ایکڑ جبکہ میانوالی میں تقریبا 1000 ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ علاقوں سے شہریوں اور ان کے مال مویشیوں کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔ عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ انتظامیہ کو ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔