30.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات ، 1.3 ارب درہم کے جدید پٹرولنگ جہاز تیار...

متحدہ عرب امارات ، 1.3 ارب درہم کے جدید پٹرولنگ جہاز تیار کیے جائیں گے

- Advertisement -

ابو ظہبی ۔25مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے اپنی بحری صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے 1.3 ارب درہم کے جدید پٹرولنگ جہاز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کےمطابق ابو ظہبی کی کمپنی "السیر میرین” اور "ڈامن انٹرنیشنل” نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے "توازن کونسل” کے ساتھ ایک اہم معاہدہ حاصل کیا ہے جس کے تحت 1.3 ارب درہم مالیت کے جدید آف شور پٹرول ویسلز (اوپی ویز ) تیار کیے جائیں گے۔

یہ چار سالہ منصوبہ امارات کی بحری قوت کو مضبوط بنانے اور سمندری سلامتی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ جہاز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے اور ان میں کئی اہم خصوصیات شامل ہوں گی۔

- Advertisement -

یہ گشت کرنے والےجہاز خصوصی اقتصادی زون کی نگرانی، قزاقی، اسمگلنگ اور ماحولیاتی تحفظ جیسے چیلنجز سے نمٹنے، سمندری قوانین کے نفاذ، کوسٹ گارڈ کے کام، تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں اور قدرتی آفات میں امداد جیسے مختلف مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576127

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں