ابوظہبی ۔2دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید اور ان کے شامی ہم منصب بشار الاسد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اردو نیوز کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اماراتی صدر نے شام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اس کی حمایت پر زور دیا۔انہوں نے شامی بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔