متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں 6.7 فیصد اضافہ

83

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ءسے لیکر جنوری 2019ءتک متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 3036.38 ملین ڈالرکازرمبادلہ پاکستان ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.75 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 2844.49 ملین ڈالر کازرمبادلہ بیجھا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق فروری 2019ءمیں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 335.66 ملین ڈالر کازرمبادلہ ارسال کیا، گزشتہ مالی سال کے دوران ماہ فروری میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طورپر332.18 ملین ڈالر کازرمبادلہ ارسال کیا تھا۔