متحدہ عرب امارات سے مزید دو امدادی پروازیں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئیں

195
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم فضائی پل کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے مزید دو امدادی پروازیں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے متحدہ عرب امارات سے مجموعی طور پر 41 پروازیں خوراک، طبی سامان اور خیمے وغیرہ لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا اس سنگین بحران کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی مسلسل حمایت پر شکر گزار ہے۔