23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومتجارتی خبریںمتحدہ عرب امارات میں 2 ہفتوں کے دوران فی گرام سونے کی...

متحدہ عرب امارات میں 2 ہفتوں کے دوران فی گرام سونے کی قیمت میں19.75 درہم اضافہ ریکارڈ

- Advertisement -

ابوظہبی ۔25اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں 2 ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں19.75 درہم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا،

مختلف قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت میں 7.25 سے 9.25درہم تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،اس طرح دو ہفتوں کے دوران مجموعی اضافہ 19.75 درہم تک پہنچ گیا۔ 24 قیراط ایک گرام سونا 9.25 درہم کے اضافے کے بعد 240.75 درہم کا ہوگیا، 22 قیراط کی قیمت 8.5 درہم کے اضافے سے 222.75 درہم ، 21 قیراط کی قیمت 8.25 درہم بڑھ کر 215.75 درہم اور 18 قیراط کی قیمت 7.25 درہم کے اضافے سے 185 درہم تک پہنچ گئی

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=405039

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں