متحدہ عرب امارات میں 41 ہزار ٹیسٹ ، 491 نئے مریض

68

ابوظہبی۔ 14جون (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں ہفتے کو کورونا کے 491 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر41 ہزار 990 ہوگئی ہے۔یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا کے نئے مریض 41 ہزار990 مزید کورونا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ تمام کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 288 ہوگئی۔اماراتی وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا کہ وہ صحت حکام سے تعاون، تمام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پانبدی کریں تاکہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔