14.4 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات میں ترکیہ کے نئے سفیر لطف اللہ گوکٹاش کی...

متحدہ عرب امارات میں ترکیہ کے نئے سفیر لطف اللہ گوکٹاش کی پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی سے ملاقات

- Advertisement -

ابوظہبی۔21فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں ترکیہ کے نئے تعینات سفیر لطف اللہ گوکٹاش نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی۔

پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پوسٹ کے مطابق سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ترک سفیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور نئی سفارتی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یہ ترک سفیر لطف اللہ گوکٹاش کی متحدہ عرب امارات میں کسی غیرملکی سفیر سے پہلی ملاقات تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564637

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں