32 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات میں سوڈانی فوج کو غیرقانونی طور پر ہتھیار منتقل...

متحدہ عرب امارات میں سوڈانی فوج کو غیرقانونی طور پر ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش ناکام

- Advertisement -

دبئی ۔1مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد سیف الشامسی نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے سوڈانی آرمڈ فورسز کو غیر قانونی طور پر ہتھیاروں اور فوجی سامان کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق انہوں نے بتایا ’سکیورٹی اداروں نے ضروری لائسنس کے بغیر فوجی سامان کی غیرقانونی ترسیل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان کو ایک نجی طیارے کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا جو ایک اماراتی ایئرپورٹ پر اترا تھا۔ طیارے میں گوریونوف قسم کا گولہ بارود اور تقریبا 50 لاکھ راؤنڈز برآمد کیے گئے۔اس کے علاوہ اس معاہدے سے حاصل ہونے والی رقوم کا کچھ حصہ دو مشتبہ افراد کے ہوٹل کمروں سے ضبط کیا گیا ہے۔مارات کے اٹارنی جنرل نے بتایا تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس نیٹ ورک میں سوڈانی فوج کے کئی سابق اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں جن میں سابق انٹیلی جنس چیف صلاح قوش، ان کے سابق چیف آف سٹاف خالد یوسف مختار یوسف، ایک سابق وزیر خزانہ کا مشیر، جنرل عبدالفتاح البرہان اور ان کے نائب یاسر العطا کی قریبی ایک سیاسی شخصیت شامل ہے۔ متعدد سوڈانی تاجر بھی اس میں ملوث پایا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590769

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں