متحدہ عرب امارات نے سونے اور چاندی کے یادگاری سکے جاری کردیے

37
Central Bank of the United Arab Emirates
Central Bank of the United Arab Emirates

دبئی ۔2جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بنک نے’زاید و راشد‘ مہم کے اعزاز میں سونے اور چاندی کے یادگاری سکے جاری کیے ہیں۔وام کے مطابق یہ سکے امارات کے بانی رہنماؤں شیخ زاید بن سلطان آل نہیان اور شیخ راشد بن سعید المکتوم کی قومی خدمات کے اعتراف میں جاری کیے گئے ہیں۔

یہ اقدام قومی شناخت کو مضبوط بنانے اور یونین کے قیام میں قائدین کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ سونے کے یادگاری سکے کا وزن 40 گرام اور اس کا قطر 40 ملی میٹرہے۔ اس کے فرنٹ پر ’زاید و راشد‘ کی تصویر کندہ ہے جبکہ دوسری جانب امارات کے قومی نشان کے ساتھ سینٹرل بینک آف دی یونائیٹڈ عرب امارات عربی اور انگریزی میں تحریر ہے۔