متحدہ عرب امارات کی جی ڈی پی میں رواں سال میں 3.3 فیصد اضافے کا امکان ہے،عالمی بینک

178

واشنگٹن۔23اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جی ڈی پی 2024 میں 3.3 فیصد کی شرح سے بڑھنے کا امکان ہے۔وام کے خبررساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جی ڈی پی 2024 میں 3.3 فیصد کی شرح سے بڑھنے کا امکان ہے، جو 2025 میں بڑھ کر 4.1 فیصد ہو جائے گی،اس بات کا اظہار سالانہ مینا اکنامک اپ ڈیٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔

"مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں ترقی” کے عنوان سے جاری عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات 2024 میں حقیقی جی ڈی پی فی کس شرح نمو 2.5 فیصد اور 2025 میں 3.4 فیصد کے ساتھ سب سے آگے رہنے کی توقع ہے، جس کی وجہ غیر تیل کے شعبے میں مضبوط نمو ہے۔وام نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق، جاری تنوع کی کوششوں کے باوجود، متحدہ عرب امارات کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے 2024 میں کم ہو کر 7.5 فیصد رہ جانے کا امکان ہے جو 2023 میں جی ڈی پی کا 9.2 فیصد تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات 2024 میں جی ڈی پی کا 4.9 فیصد اور 2025 میں 4.7 فیصد مالیاتی سرپلس برقرار رکھے گا۔