27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی...

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد

- Advertisement -

ابوظہبی ۔29اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کو وفاقی انتخابات میں لبرل پارٹی کی کامیابی اور چوتھی مدت کے حصول پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے چیئرمین، شیخ منصور بن زاید النہیان نے بھی وزیر اعظم کارنی کے لیے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589643

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں