متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر کا عید الاضحیٰ پر 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم

229
گرافروشوں کے خلاف کارروائی،8 دکانیں سیل متعدد دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا

ابوظہبی ۔14جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے عید الاضحیٰ پر اصلاحی مرکز میں 1138 اور امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی کے اصلاحی مرکز میں قید مختلف قومیتوں کے 686 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔دبئی کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد کے لیے دبئی پولیس جنرل کمانڈ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔