متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے قازان پہنچ گئے

138

قازان ۔23اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان روسی فیڈریشن کی میزبانی میں برکس رہنماؤں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے قازان پہنچ گئے ۔

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان برکس رہنماؤں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے شہر قازان پہنچ گئے ہیں ، برکس گروپ کے رکن کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات کی یہ پہلی شرکت ہے۔

وام کے مطابق ان کے ہمراہ وفد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان، صدارتی عدالت برائے خصوصی امور کے ڈپٹی چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن زاید، صدارتی عدالت میں خصوصی امور کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طہنون النہیان بھی ہیں جبکہ کئی اماراتی وزراء اور سینئر افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔